Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

یمنی اور اردنی کی تشہیر

ریاض ۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے غیر معیاری غذائی اشیاءذخیرہ اور فروخت کرنے پر یمن کے عبدالحمید محمد حمود شریان اور اردن کے خلیل ولید علی البناوی کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ وزارت نے یہ کارروائی ریاض فوجداری عدالت کے اس فیصلے پر کی جس میں عدالت نے مذکورہ دونوں غیر ملکیوں کے خلاف غیر معیاری خوراک اشیاءذخیرہ اور فروخت کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر جرمانے ،اشیاءضبط کرکے تلف کرنے ، دونوں کو مملکت سے بیدخل کرنے اور آئندہ مملکت آنے پر پابندی عائد کرکے کیا تھا۔ عدالت نے دونوں کے خلاف تشہیر کا فیصلہ بھی دیدیا تھا۔
 

شیئر: