Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

یمنیوں کے صبر کا پیمانہ چھلکنے لگا

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  یمنی بچوں کیساتھ حوثی باغیوں کے سفاکانہ رویئے پر اقوام متحدہ کی مکمل خاموشی دنیا بھر کے ان تمام لوگوں کیلئے حیرت و استعجاب کا باعث بنی ہوئی ہے جو یمن کے حالات اور تغیرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حوثی باغی ایسے خاندانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کررہے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو خانہ جنگی کی آگ میں جھونکنے کیلئے حوثیوں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ یمن میں اعلیٰ امدادی کمیٹی نے تو عالمی برادری کو یہاں تک خبردار کردیا ہے کہ اگر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو اسی طرح بے لگام رکھا گیا تو وہ پورے ملک میں قتل عام مچا دیں گے۔اعلیٰ امدادی کمیٹی نے عالمی برادری، امدادی اور انسانی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو قتل عام سے روکنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
عرب اتحاد کی حمایت یافتہ سرکاری افواج اقوام متحدہ کے معاہدوں اور دستاویزات کی پابندی انتہا درجے کررہی ہیں اور شہریوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے سے بہت سارے آپریشن معطل کئے ہوئے ہیں کیونکہ حوثی عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ اس کے باوجود عالمی برادری حوثیوں کے جارحانہ عزائم اور تصرفات سے آنکھیں موندے ہوئے ہے۔
یمن میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہر لحاظ سے انسانیت سوز جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ عالمی برادری اور عالمی ضمیر کا فرض بنتا ہے کہ وہ یمن کو اس جارح باغی گروہ کے جبر سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: