Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

خالد الفالح نے ” تعدین“ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا

ریاض۔۔۔ وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے پیر کو ”تعدین“ ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاروں کی خاطر نیشنل جیولوجیکل ڈیٹا بھی جاری کردیا۔ الفالح نے بتایا کہ جب سے ہم نے سعودی کانکنی اسٹراٹیجی طے کی ہے تب سے کانکنی کے شعبے پر غیر معمولی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویب سائٹ کی بدولت سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل بیشتر رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔ اس پر سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 20 آن لائن سہولتیں مہیا ہونگی۔ 
 
 

شیئر: