Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

عمران خان کے پلے کچھ بھی نہیں ،زرداری

  لاہور...پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف کی بے وقوفی سے عمران خان کو حکومت ملی۔ شہباز شریف نے گھسیٹنے والی بات جذبات میں کی تھی۔انہوں نے جو کہا کہ وہ ایک جلسے کی زبان تھی۔ جلسے میں کوئی کچھ بھی بول سکتا ہے لیکن حقیقت میں نہیں کہہ سکتا۔ ہمارے اکھٹے ہونے کا کریڈٹ عمران خان اور دیگر قوتوں کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمارا خلا مکمل نہیں کیا کسی نے کرا دیا۔ عمران خان کے پلے تو کچھ بھی نہیں، اختیارات کے حوالے سے بھی عمراں خان اختیارات نہیں رکھتا، عمران خان تو صرف مہرہ ہیں۔ ایسے اسمبلی نہیں چلے گی، اس لئے نئے الیکشن کا کہہ رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سب ٹھیک ہونے کی توقع ہے جو کچھ ہو رہا تھا وہ کسی کے کہنے پر ہورہا تھا۔ سابق صدر نے کہا کہ چیف جسٹس کی اتنی مہربانی تھی کہ انہوں نے سارے کیسز اسلام آباد منتقل کردئیے۔ اگر مدعا، مسئلہ اور بندہ سندھ کا ہے تو اسلام آباد میں کیوں ٹرائل کررہے ہیں ۔ جعلی بینک اکاوئنٹس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے ٹی وی پر اعتراف کیا کہ ہر بزنس مین کے 96 ہزار یا 9 لاکھ کے قریب جعلی اکاوئنٹس ہیں۔ کوئی انڈسٹری، کوئی بزنس مین، بزنس کر ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس سیاسی سوچ ہے اور نہ سیاسی دانش ہے۔ ان کا مطالعہ بھی نہیں۔کرکٹ کے بارے میں بڑی کتابیں پڑھی ہوں گی لیکن سیاست پر انہوں نے کتنی کتابیں پڑھی ہوں گی۔ ایک کتاب پڑھ کر کہا کہ ہمیں یوٹرن لینا چاہیے۔زرداری نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے این آر او کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے کبھی این آر او نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب کیسز کھلیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ مجھ پر کرپشن کا کون ساکیس ہے۔ کوئی کیس نہیں۔

شیئر: