Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پارٹی رکنیت ختم کرنے کیخلاف فاروق ستار عدالت میں

کراچی: سینیئر سیاستدان فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رکنیت کے اخراج کےلئے رابطہ کمیٹی کی دو تہائی اراکین کی منظوری ضروری ہے۔علاوہ ازیں میری رکنیت خارج کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں۔ رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا۔
 

شیئر: