فلاڈیلفیا .... فلاڈیلفیا کی یونیورسٹی آف پینسلوانیہ کے سائنسدان پروفیسر جنسن لی کی سرکردگی میں کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دوپہر کے کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک کاقیلولہ انسان کو بیحد چاق و چوبند اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اسکی وجہ سے انکا حافظہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ وہ مختلف حوالوں سے مختلف فیصلے کرنے کے بارے میں بھی زیادہ پراعتماد ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بالغ افراد میں دماغی قوت کی نشوونما کا بڑا انحصار اچھی نیند پر بھی ہوتا ہے ۔ نیند ایسی چیزہے جو عمر کے ساتھ خود کو زیادہ ضروری ثابت کرتی رہتی ہے۔ یعنی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ نیند کادورانیہ بھی بڑھنا چاہئے۔ پروفیسر جنسن کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیا رکرنے کیلئے ایسے 3ہزار چینی بالغوں کا تجزیہ کیاجن کی عمریں 65یا اس سے زیادہ سال کی تھیں اور جن کا کہناتھا کہ نیند سے انہیں اچھی خاصی تقویت ملتی ہے اور دماغ بھی بہتر طور پر کام کرتا ہے۔