Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پرینکا کو عہدہ دینے پر کانگریسیوں کا جشن

لکھنو۔۔۔ فتح پور کانگریس کمیٹی کے جوالاگنج واقع دفترکے باہرپرینکاگاندھی کوقومی جنرل سکریٹری بنائے جانے پرفتح پور کانگریس کے صدر محمد عارف گڈاکی رہنمائی میں کانگریسیوں نے جشن منایا۔ دفترکے باہرپٹاخے چھوڑکراور ڈھول تاشوں کے درمیان کانگریسی جم کر رقص کرتے نظر آئے۔کانگریسیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پراے آئی سی سی رکن وبھاکرشاستری نے شرکت کی۔ انھوں نے کانگریسیوں کاجوش بڑھانے کاکام کیا۔ شہر صدرمحمدعارف گڈانے کہاکہ قومی رہنماکے ذریعہ پرینکاگاندھی کوقومی مجلس عاملہ میں شامل کئے جانے کے ساتھ ہی مشرقی اترپردیش کاانچارج بنائے جانے سے کارکنوں کاجوش بڑھ گیا ہے۔ ریاست میں آئندہ انتخابات پرینکاگاندھی کی رہنمائی میں لڑے جانے سے کانگریس کوبڑافائدہ ہوگااور یہ انتخاب پارٹی کے لئے تاریخی ثابت ہوگا۔انھوں نے کارکنوںسے متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔
 

شیئر: