چین سے بھی جلد مدد ملے گی،حماد اظہر
اسلام آباد....وزیرمملکت برائے ریو نیوحماد اظہر نے کہاہے کہ سعودی عرب، یو اے ای نے پاکستان کی مدد کی۔ چین سے بھی پاکستان کو جلدمدد ملے گی۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ 1971سے پاکستان کی معیشت میں ڈاو¿ن فال آ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ایکسپورٹ میں بہتری اور درآمدات میں کمی کی گئی۔گزشتہ ششماہی کے دوران ترسیلات میں10گنا اضافہ ہوا۔ ۔وزیرمملکت نے کہاکہ دوست ممالک صرف مالیاتی امداد نہیں کر رہے بلکہ سرمایہ کاری بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ترمیمی فنانس بل میں ٹیکسز نہیں لگائے چھوٹ دی گئی۔ ٹیکسز چھوٹ کی مد میں خسارہ جلد قابو کر لیا جائے گا۔