Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مریم نواز پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام

اسلام آباد .... وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں مریم نواز غلط معلومات پھیلارہی ہیں۔نواز شریف کی صحت سے متعلق جو ڈاکٹروں نے تجویز کیا اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازغلط انفارمیشن پھلارہی ہیں کہ نوازشریف کومناسب طبی امداد نہیں دی جارہی۔ مریم نواز سے گزارش ہے وہ جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔ پی اآئی سی سے بھی نواز شریف کا چیک اپ کرایا جاچکا ۔ ان کے ذاتی معالج بھی ان کا معائنہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کو نوازشریف سے ملاقات کےلئے کبھی نہیں روکا گیا۔ ان کی فیملی کو ہر وقت اجازت ہے۔
 

شیئر: