Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

جنرل باجوہ کے ہندوستانی ہم منصب سے رابطوں کی تردید

راولپنڈی... ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہندوستانی ہم منصب سے رابطوں کی خبر کوجھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے ہندوستانی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔دونوں فوجی سربراہوںنے کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں اکھٹے نوکری نہیں کی ۔دونوں ممالک کے در میان بات چیت کا ا ختیار صرف حکومتوں کو ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی خبر غلط ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی اخبار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہندوستانی ہم منصب سے رابطوں کی خبر دی تھی۔
 

شیئر: