Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مفید گھریلو ٹپس

ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں  اور اس میں دو چمچ مکئی کا آٹا شامل کر کے پیسٹ بنالیں .   اس پیسٹ سے چہرے پر عمودی دائرے کی شکل میں پندرہ سے بیس منٹ تک مساج کریں  . اب اسے خشک ہونے دیں اور  پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں  . یہ چکنی جلد کی حفاظت کے لیےانتہائی مفید نسخہ ہے . 
شہد اور لیموں کے چند قطرے ملا کر رکھ لیں .  انہیں ہونٹوں پر لگائیں  . اسکے علاوہ تازہ سنگترے کا بیرونی حصہ ہونٹوں پر ملیں .  انار کے استعمال سے بھی ہونٹ پھٹنا بند ہو جاتے ہیں . 
عام طور پر معدے کی خرابی سے  ہونٹ پھٹ جاتے ہیں .  معدے میں گرمی زیادہ ہو   تو اسپغول کا چھلکا  ایک گلاس شربت صندل میں شامل کر کے  پانچ روز نہار منہ استعمال کریں . 
ایک چمچ میٹھا سوڈا  ، نمک اور سہاگہ لے کر کسی بوتل میں رکھ لیں  . اس سے روزانہ دانت صاف کریں  .دانتوں کی پیلاہٹ دور ہوجائے گی . 
لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں . اس میں نمک ملائیں اور روزانہ اس سے دانت صاف کریں  . چند دنوں میں دانتوں کامیل دور ہوجائے گا . 
اگر گردے میں پتھری ہو تو  ناریل کے پانی میں  انگور کا رس ڈال کرپیئیں  یہ گردے کی پتھری کا بہترین علاج ہے . 
یہ بھی پڑھیں:کس قسم کا موسچرائزر جلد کے لیے بہترین ہے ؟

شیئر: