Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نواز شریف کی صحت کو شدید خطرات لاحق؟

لاہور ... مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے محمد نواز شریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ملی ہیں اس پر سخت تشویش ہے۔ جیل حکام کی جانب سے محمد نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والے2میڈیکل بورڈز کی رپورٹس اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو فی الفور فراہم کی جائیں ۔محمد نوازشریف کے علاج معالجہ کے لئے ضروری انتظامات بلاتاخیر کئے جائیں۔ سابق وزیراعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان نے سیکرٹری ہیلتھ کو احتجاجی خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے نوازشریف کے طبی معائنے کی رپورٹ نہیں دی جا رہی۔نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملنے سے انکی صحت کوشدیدخطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔

شیئر: