Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 05 نومبر ، 2025 | Wednesday , November   05, 2025
بدھ ، 05 نومبر ، 2025 | Wednesday , November   05, 2025
تازہ ترین

افغانستان میں کار بم دھماکہ،8اہلکار ہلاک

کابل ...افغانستان کے جنوبی صوبے لوگر میں کار بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے8 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق یہ حملہ اتوار کی صبح صوبائی گورنر کے قافلے پر کیا گیا تاہم گورنر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور نے لوگر اور کابل کے درمیان ایک شاہراہ پر گورنر کے قافلے کے قریب گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ قافلے میں خفیہ ایجنسی کے سربراہ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔ 

شیئر: