Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

گوجرانوالہ میں بھی کارروائی،2مبینہ دہشت گرد ہلاک

لاہور....ساہیوال مبینہ آپریشن میں شریک پولیس اہلکاروں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔جے آئی ٹی جلدبیانات قلمبند کرے گی۔ساہیوال وا قعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے لاہور تھانے میں درج ہو گا۔دوسری طرف سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔مارے گئے دہشتگردوں کو ذیشان کا ساتھی قرار دیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی کا دعوی ہے ہلاک دہشتگرد کی شناخت عبدالرحمان اورکاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان نے لاہورمیں ذیشان کے گھر پناہ لے رکھی تھی۔ ساہیوال واقعہ کے بعد دہشتگرد اسکے گھرسے فرار ہو گئے۔ حساس اداروں کی مدد سے ذیشان کے گھر سے مفرور دہشتگردوں کا سراغ لگایا گیا۔ہلاک دہشتگردوں نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ترجمان کے مطابق خلیل کی فیملی کو ذیشان سے متعلق کچھ معلوم نہیں تھا۔ ذیشان کا مقصد متاثرہ فیملی کی مدد سے دھماکہ خیزمواد خانیوال پہنچانا تھا۔ ساہیوال کے قریب ذیشان کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار دہشتگرد بھی موجود تھے۔

شیئر: