Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

زرعی ادویہ فروخت کرنے والوں کیلئے تربیتی کورس کا اہتمام

ریاض۔۔۔ وزارت ماحولیات پانی و زراعت کے تحت زرعی ادویہ فروخت کرنے والوں کیلئے تربیتی کورس کا اہتمام کیاگیاہے۔ کورس پانچ دن تک جاری رہے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ زرعی ادویہ فروخت کرنے والے تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ کورس مکمل کریں۔ اختتام پر انہیں سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے ۔ اس کے نتیجے میں وہ 3 سال تک زرعی ادویہ فروخت کرنے کے مجاز ہونگے۔ وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف ان افراد کو ادویہ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی جو کامیابی سے تربیتی کورس مکمل کریں گے۔ 
 
 

شیئر: