Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ساہیوال واقعہ میں ملوث اہلکار زیر حراست

  لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال کے مشکوک مقابلے میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس نے اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے حکم پر فوری طور پر ساہیوال جانے فیصلہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقات کی نگرانی بھی وہ خود کریں گے۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی۔ کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 دہشت گرد فرار ہوگئے۔ فرار دہشت گردوں میں شاہد جبار، عبدالرحمان اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے ۔ یہ کارروائی فیصل آباد میں ہونے والے سی ٹی ڈی آپریشن کا حصہ تھی۔ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ گاڑی میں سوار بچوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاہور سے بورے والا جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کی۔جاں بحق ہونے والوں میں والد  ،والدہ  ، بہن اور  ڈرائیور شامل ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے کار میں سوار بچوں کو قریبی پٹرول پمپ پر چھوڑ دیا۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کی جانب سے ملنے والی موثر اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ داعش سے منسلک 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعظم کی جانب سے وا قعہ کا نوٹس لئے جانے کے بعد تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔ 

شیئر: