Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

میر حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا

کراچی...نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر سنیٹر میر حاصل خان بزنجو کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے دعا صحت کی اپیل کی ہے۔نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمدبلیدی نے تصدیق کی کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو گئے ۔ میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔ ترجمان نے بتایاکہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں۔ انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جہاں ان کی کیمو تھراپی کی جارہی ہے۔

شیئر: