ساہیوال فائرنگ: وزیر اعلیٰ جواب دینے سے گریزاں‘ وزیر اعظم کا نوٹس
اسلام آباد: ساہیوال میں کار پر سی ٹی ڈی کے اہل کاروں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر وزیرا عظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہل کاروں نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے مقتولین کو دہشت گرد کہا جا رہا تھا جبکہ بعد ازاں انہیں بچوں کا اغوا کر ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تاہم میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال میںبچوں کے بیانات سے حقیقت کھل کر سامنے آ گئی جس کے نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ مقتولین بچوں کے والد، والدہ، خالہ اور ڈرائیور تھے۔ جبکہ اہل کاروں نے گاڑی روکی، نہ تفتیش کی بلکہ براہ راست فائرنگ کردی۔ دوسری انبجانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ہے ۔