Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

عمران خان سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

اسلام آباد.... وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے جمعہ کو ملاقات کی ۔ افغانستان میں امن و مصالحتی عمل سمیت مذاکرات کے امورپر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ پاکستان کی جانب سے امن مصالحتی عمل میں ہرممکن مددوتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ زلمے خلیل زادنے وزیراعظم کوافغان طالبان کیساتھ مذاکراتی عمل کے امورپراعتمادمیں لیااور قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔

شیئر: