اسلام آباد: عوامی شکایات کا ازالہ کرنے میں کوتاہی پر وزیرا عظم عمران خان نے تمام اداروں اور صوبوں کو تنبیہ کے طور پر ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مراسلے میں شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو جامع رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ تمام چیف سیکرٹریز کو ایک ماہ کے اندر وزیراعظم کو سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں تکلیف پر باقاعدہ معذرت کی جائے۔