Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں تعینات امر یکی کمانڈر نے ملاقات کی۔ خطے کی سیکیورٹی ،افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امر یکی وفد نے امن عمل کے لئے پاکستان کو کوششوں کو سراہاگیا۔ ملاقات میں ا مر یکی صدر کی نائب معاون خصوصی لیزاکرٹس اور امر یکی ناظم الامور بھی موجود تھے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان خطے میں امن واستحکام کی کو شش جاری رکھے گا۔
 

شیئر: