Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

افغان صدر کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد... افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ افغان مفاہمتی عمل،سرحدی امور اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ صدر اشرف غنی نے عمران خان کو دورہ افغانستان کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کرلی۔وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔

شیئر: