Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

پی آئی اے کے 700ملازمین کی جعلی ڈگریاں

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کی تفصیلات پیش کردی گئیں ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے بتایاگیا کہ پی آئی اے ملازمین کی تصدیق کی بعد 700 ڈگریاں جعلی پائی گئیں ۔ جعلی ڈگری والے 402 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ۔ 35 مقدمات پر تادیبی کاروائی جاری ہے ۔وزارت کے مطابق 263 ملازمین نے عدالت سے حکم امتناع لیا ہوا ہے ۔ملازمین کی جعلی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ 65 سے70 سال کے بزرگ شہری ،معذور افراد اور طلبہ کو رعایت دینے سے2کروڑ سالانہ ریلوے کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

شیئر: