Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

اعتزاز کا شاگرد بننے کی خواہش تھی،چیف جسٹس

اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس اور وکیل اعتزاز احسن کے درمیان خوش گوار مکالمہ ہوا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوںکہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ اعتزاز احسن کا شاگرد بنوں لیکن خواہش کے باوجود ان کا شاگرد نہیں بن سکا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعتزاز احسن سے اتنی محبت کے باوجود ان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ گلہ ختم ہے، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی مانگ کر جاوں گا ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس جمعرات 17 جنوری کو ریٹائر ہوجائیں گے ۔ ان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے ۔

شیئر: