Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کسی کی خواہش پر زرداری کو گرفتار نہیں کر سکتے،نیب

اسلام آباد ... نیب نے واضح کیا ہے کہ کسی وزیر باتدبیر کی خواہش پر آصف زرداری،مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو گرفتار نہیںکیا جاسکتا ۔نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقو ل تاحال موصول نہیں ہوئیں۔سپریم کورٹ کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب نے سست روی کے تاثر کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ قانونی موشگافیوں کو حل کرنے میں وقت اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔نیب نے ایک وفاقی وزیرکے مختلف بیانات اور انٹرویوز کے متن پمراسے طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔قانون کے مطابق کاروائی کرنے سے پہلے اس بات کو دیکھا جائے کہ نیب کومعافی مانگنے اور متعلقہ کیس بند کرنے اور واپس لینے کاکیو ں کہا جا رہا ہے؟۔قانون کے مطابق یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ کہیں یہ بیانات اور نٹرویوز نیب پر بلاواسطہ یا بلواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں اور کہیں یہ بیانات قانون کے مطابق نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میںحائل تو نہیںہو رہے؟نیب ہر قسم کے دباو کو یکسر مستردکرتا ہے ۔

شیئر: