پی آئی اے پروازوں میں موسیقی نہیں، قصیدہ بردہ شریف
کراچی ... پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پروازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔ تجرباتی طور پر بوئنگ777 طیاروں پرقصیدہ بردہ شریف سنایا جارہا ہے۔یہ فیصلہ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کی ہدایت پرعملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی۔ پروازوں میں روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔