Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

وزیراعظم حیدرآباد یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھیں گے

 
اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ حیدرآباد یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ بات بدھ کو ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد بتائی گئی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ خصوصاً کراچی اور حیدر آباد جیسے بڑے شہروں کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق شریک تھے جبکہ حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر شریک تھے۔ 

شیئر: