Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

ٹریفک خلاف ورزیاں بڑی رکاوٹ

ریاض ۔۔۔ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ٹریفک خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھنے والوں کو امن عامہ کا ملازم نہ رکھنے کا حکم دیدیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ امن عامہ تربیتی کورس میں داخلے کی شرائط پر نظر ثانی کی جائے۔ ایسے کسی شخص کو جو ٹریفک خلاف ورزیوں کیلئے معروف ہو داخلہ نہ دیا جائے۔ وزیر داخلہ نے اسی کے ساتھ یہ پابندی بھی لگائی ہے کہ داخلے پر ایسی پابندیاں نہ لگائی جائیں جو نامعقول اورناقابل قبول ہوں۔
 

شیئر: