دمام۔۔۔ کنگ فہد یونیورسٹی برائے پٹرولیم و معدنیات (کے ایف یو پی ایم ) 2018ءکے دوران پروانہ ہائے ایجاد جاری کرنے پر دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آگئی۔ کے ایف یو پی ایم نے 2018ءکے دوران امریکہ کے متعلقہ ادارے کے یہاں 237 ایجادات کا اندراج کرایا۔ اس بنیاد پر کے ایف یو پی ایم ، ٹیکساس یونیورسٹی، کیلیفورنیا ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ، ہارورڈ کالج اور جان ہاپکنز یونیورسٹی پر بھی غلبہ حاصل ہوگیا۔ سعودی یونیورسٹی نے مجموعی طور پر 1040 ایجادات کا اندراج کرایا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر سہل عبدالجواد نے کہا کہ یہ کامیابی جامع ایجاد نظام کی تشکیل میں کامیابی کا ثمر ہے۔