Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کینیا میں ہوٹل پر دہشت گرد حملہ،14ہلاک

  نیروبی ...کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں لگژری ہوٹل کمپلیکس پر خود کش حملے میں 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دہشت گردوں نے پارکنگ میں کھڑی 3 گاڑیوں کو بموں سے نشانہ بنایا جس کے بعد ہوٹل کی لابی میں خودکش دھما کہ ہوا۔جائے وقوعہ پر پہلے پہنچنے والے پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس نے 14افراد کی لاشیں دیکھی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں سنیں ۔ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی ، لوگو ں کو جان بچانے کے لئے بھاگتے دیکھا ۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا ہوٹل کمپلکس کی عمارت کو کلیئر کرالیا ۔صورتحال کنٹرول میں اور ملک محفوظ ہے ۔ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں شکست نہیں دی جا سکتی۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

شیئر: