Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

تھریسامے کو ایک اور عدم اعتماد کا سامنا

لندن .... برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل پر شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف ایک اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی گئی، ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔عدم اعتماد کی کامیابی پر برطانیہ میں نئے انتخابات متوقع ہیں۔ اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کا اعتماد کھو دیا۔ اسے تباہ کن شکست ہوئی۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ بل پرپارلیمنٹ میں شکست قبول کرلی تاہم انہوںنے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔ اگر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو آئندہ لائحہ عمل کے لئے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ دریں اثناءڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وہ عدم اعتماد میں تھریسامے کا ساتھ دیں گے۔
 

شیئر: