Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

ایرا نی سیٹلائٹ مدار تک پہنچنے میں ناکام

 
تہران...ایران زمین کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے میں ناکام ہو گیا۔ایران کے ٹیلی کمیونی کیشن کے وزیر محمد جواد آذری جہرمی نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ سیٹلائٹ کو لے کر جانے والے راکٹ نے پہلا اور دوسرا مرحلہ کامیابی سے طے کر لیا تھا تاہم وہ تیسرے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا جس کا مطلب ہے کہ پیام سیٹلائٹ مدار میں نہیں پہنچ سکا۔ اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتوں میں ایران ملکی ساختہ لانچر کے ذریعے 2نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا۔ روحانی نے واضح کیا تھا کہ پیام زمین کی سطح سے 600 کلو میٹر کے مدار میں رہے گا۔ یہ ایران کی جانب سے طویل فاصلے کا پہلا سیٹلائٹ ہو گا اور روزانہ ایران کے اوپر سے 6 چکر لگائے گا۔ واضح رہے کہ امر یکہ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ وہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے سے باز رہے۔

شیئر: