Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

مشرف کے منجمد اکاؤنٹ سے رقم نکلنے کا انکشاف

راول پنڈی:  سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باوجود ان میں سے رقم نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقدمے میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے منجمد 2 بینک اکاونٹس سے رقم نکلوا لی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رقم نکلوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد بینک اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکل گئی۔ فاضل جج اصغر خان نے 15فروری تک معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم پرویز مشرف کی دیگر جاyدادوں اور اکاونٹس کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کیہے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ رقم کس نے اور کیسے نکلوائی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی والے گھر میں آگ لگ گئی‘ 4 خواتین زندہ جل گئیں

شیئر: