Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عمران خان سے کیمرون منٹر کی ملاقات

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک امریکا تعلقات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کیمرون منٹر نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا اور امریکی سلامتی کی ترجیحات کے حوالے سے اہم ملک ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں سماجی اور معاشرتی ترقی کے لیے اہم اقدامات لا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک ایجنڈا خطے کی سلامتی کے ماحول کے لیے ضروری ہے۔ ہم  افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر سے یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم کے لیے ’’تلاش گمشدہ‘‘ کا اشتہار؟

شیئر: