Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

افغان ٹرانزٹ،ہنڈی کا بڑا ذریعہ

  اسلام آباد.... وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ افغان راہداری تجارت ہنڈی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔اس کی روک تھام کیلئے اعلیٰ حکومتی سطح پر افغان حکام سے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوگئے انہوں نے بتایا کہ ہنڈی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان مسلسل اجلاس کر رہے ہیں۔ہنڈی کی روک تھام کے بغیر ملک کی میعشت کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ہنڈی کا بہت بڑا ذریعہ ہے جب تک اس پر کنٹرول نہیں ہوتا ہمیں مشکلات رہیں گی۔ اس حوالے سے افغان حکام کی مدد کی ضرورت ہے۔

شیئر: