Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 15 دسمبر ، 2025 | Monday , December   15, 2025
پیر ، 15 دسمبر ، 2025 | Monday , December   15, 2025

نواز شریف ، زرداری ملاقات ہوگی؟

اسلام آباد...مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کا معاملہ زیر غور ہی نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کا کوئی معاملہ زیر غور ہی نہیں تو کسی فریق کی جانب سے ملاقات سے انکار یا اقرار کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر محمود احمد محمود ذاتی حیثیت سے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنے گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے بہت اچھے نتائج آئے ہیں۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے متعلق کو بل پارلیمنٹ میں آئے گا تو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے قانون پر بہت کام کیا ۔ہماری حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ہی آپریشن ردالفساد شروع ہوا تھا۔ موجودہ حکومت کی دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

شیئر: