Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

وزیر اعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر،سرکاری خزانے پر بوجھ

  لاہور ...وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے خزانے پر بوجھ پڑ گیا۔ وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2کروڑ 21لاکھ روپے اضافی فنڈز مانگ لئے ۔ وزیراعلی پنجاب نے وی آئی پی فلا ئٹس کے لئے ا ضافی فنڈز کی منظوری دینے کے لئے منگل کو صوبائی سب کابینہ برائے خزانہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ۔اجلاس میں وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2کروڑ 21لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جا ئے گی۔واضح رہے کہ رواں مالی سال حکومت پنجاب نے 14کروڑ 67لاکھ روپے مختص کر رکھا ہے ۔ یہ اضافی فنڈز مختص کردہ فنڈز سے الگ مانگے گئے ۔

شیئر: