Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

ایران میں جدید جوہری ایندھن کی پیداور

تہران... ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران نے جوہری ٹیکنالوجی میں نئے ریکارڈ توڑے ہیں ۔ اب 20 فیصد جدید جوہری ایندھن کی پیداوار کی جانب ابتدائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ایک انٹرویو میں علی اکبر صالحی نے کہا کہ جدید 20 فیصد ایندھن کی پیداوار کے لئے ابتدائی اقدامات اٹھا لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی پروڈکٹ گزشتہ 20 فیصد توانائی سے مختلف ہے ۔ تہران ریسرچ ری ایکٹر جیسے کسی بھی ری ایکٹر کے لئے یہ توانائی سپلائی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہمارے ماہرین کے لئے ری ایکٹر ڈیزائن کرنا بہت ہی ممکن ہو گیا ہے ۔ 

شیئر: