Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کن شہروں میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں‘ وزیر توانائی کا انکشاف

اسلام آباد:  وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، اور جن علاقوں میں بجلی کی بندش جاری ہے، وہ لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ لوڈ مینجمنٹ ہے، اس دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد اور سکھر ریجنز میں سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے مجبورا بجلی گھروں کو فرنس آئل پر چلایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگی بجلی پیدا ہو رہی ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر پڑ رہا ہے۔ بجلی کا گردشی قرضہ بھی ہمیں ورثے میں ملا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  - -زیر زمین پانی کیس: حکومت کی نیت ہے نہ قابلیت‘ چیف جسٹس

شیئر: