Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے اتر گیا

  اسلام آباد ... اسلام آباد ائیر پورٹ پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے اتر گیا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نجی طیارے جی 200 میں لاہور سے اسلام آبادپہنچے تھے ۔ذرائع کے مطابق حادثہ طیارے کی ہائیڈرولک بریک خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔ بلاول بھٹو زرداری سمیت طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد محفوظ رہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول ہاوس روانہ ہوگئے۔ واضح رہے جس وقت طیارے نے لینڈ کیا اس وقت بارش ہورہی تھی۔ذرائع کے مطابق طیارہ بحریہ ٹاون کی ملکیت ہے۔

شیئر: