پی آئی اے نے ایک کروڑ86لاکھ کی مفت ٹکٹیں بانٹیں
اسلام آباد... پی آئی اے کی جانب سے ایک کروڑ 86 لاکھ روپے کی مفت ٹکٹیں اور سفری سہو لتیں فراہم کرنےکا انکشاف کیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے مفت ٹکٹیں امیج بلڈنگ کے نام پر دی گئیں۔ جنوری 2018 سے اگست 2018 تک پی آئی اے کی ٹکٹوں پر 34 3مسافروں نے مفت سفر کیا جن کی مد میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ امیج بلڈنگ کے نام پر 87 لاکھ 95 ہزار920 روپے کے مفت ٹکٹوں کے تحت من پسند افراد کو مفت سفری سہو لتیں دی گئیں۔دستاویزات کے مطابق مفت ٹکٹ قومی ایئرلائن کی سوشل میڈیا ٹیم اور بیشتر مختلف تنظیموں کو جاری کی گئیں۔