Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

شام میں ایرانی ہتھیاروں کے ذخیرے پر اسرائیلی حملہ

یروشلم...اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام میں ایرانی ہتھیاروں کے ذخیرے پر فضائی حملہ کیا ہے،جو کہ اس قسم کے حملوں کی عوامی سطح پر تصدیق کا غیر معمولی واقعہ ہے۔نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق کابینہ اجلاس کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ فضائیہ نے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایک گودام پر حملہ کیا ،جہاں ایرانی ہتھیار موجود تھے۔ حالیہ حملوں کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ شام میں ایران کے خلاف پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں،جیسا کہ ہم وعدہ کرچکے ہیں۔

شیئر: