Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 15 دسمبر ، 2025 | Monday , December   15, 2025
پیر ، 15 دسمبر ، 2025 | Monday , December   15, 2025

شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف ایک اور کیس کی تحقیقات

لاہور... قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کردی۔ شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کا الزام ہے۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کرلئے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی۔

شیئر: