Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ولی عہد کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں ،فواد چوہدری

  اسلام آباد...وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں،ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان دوبھائی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

شیئر: