Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

طائف: مختلف دکانوں سے غیر ملکی خواتین گرفتار

طائف۔۔۔ طائف کے مکتب العمل نے مختلف دکانوں میں کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سعودیوں کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔ طائف مکتب العمل کے سربراہ عمر الوعیل نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ دکانوں کے مالکان نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو دکانوں پر بٹھا رکھا تھا جو سعودی خواتین کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔ مکتب العمل کی تفتیشی ٹیموں کو دھوکہ دینے کیلئے ایسا کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ زنانہ ملبوسات و اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں میں صرف سعودی خواتین کو ہی بھرتی کیاجاسکتا ہے۔ مکتب العمل کی تفتیشی ٹیموں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں جو دکانوں میں سعودی خواتین کی موجودگی کی یقین دہانی کرتی ہیں۔ 
 

شیئر: