جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد شخص ہیں جنہوں نے واضح انداز میں کہاہے کہ کسی کے ساتھ کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جہلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر لے دے کر ہی معاملات ختم کرنے تھے تو پھر ہم نے وزیرا عظم ہی کیوں بنانا تھا؟
نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی جبکہ زرداری نے بھی کاغذی کمپنیاں بنائیں ان کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔ بیرون ملک جائدادیں اور کمپنیاں بنائیں۔ یہاں آکر معصوم صورت بنالیتے ہیں۔ ملک کا پیسہ بچانے کے لیے عوام کو باہر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے سخت موقف کی وجہ سے ان کی چیخیں آسمان تک بلند ہو رہی ہیں۔ہمارا وعدہ تھا کہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔ ہم نے درآمدات میں کمی اور 540ملین ڈالر مالی خسارہ کم کیا۔ 5 برس میں ہم ایک کروڑ سے بھی زیادہ نوکریاں پیدا کریں گے ۔حکومت کی کوشش ہے کہ غریبوں کے حقوق کا تحفظ ہو۔ فواد چودھری نے کہا کہ عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دی۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں جو تبدیلی آئی ہے اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔