Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس

  اسلام آباد...پاکستان میں2019 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا۔ قومی ادارہ صحت نے لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا کی16ماہ کی انعم میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔ انعم کے والد افضل خان نے پولیو حکام سے رابطہ کیا ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے نمونے کے تجزئیے کے بعد پولیو وائرس کی تصدیق کی۔ لکی مروت کے ہی علاقے تاجہ زئی میں ستمبر 2017میں 2سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
 

شیئر: