Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026

شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ

  اسلام آباد... سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ڈاکٹرو ںنے مکمل آرام اور نقل وحرکت محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ پمز کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کی دوائیں تبدیل کی ہیں۔ فزیوتھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اورمہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔پمز اسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں جنرل میڈیسن، پیتھالوجی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، آنکولوجی اورگیسٹروانٹیرولوجی کے سربراہان شامل ہیں۔

شیئر: