Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 22 اگست ، 2025 | Friday , August   22, 2025
جمعہ ، 22 اگست ، 2025 | Friday , August   22, 2025
تازہ ترین

برطانیہ کا یورپی یونین چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

لندن۔۔۔ برطانیہ نے 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانیہ مقررہ وقت پر یورپی یونین سے نکل جائے گا۔واضح رہے ایک ماہ قبل 18 ماہ کی طویل بات چیت کے بعد بریگزٹ ڈیل پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اتفاق ہوگیا تھا۔یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ برسلز میٹنگ میں 27 یورپی رہنماؤں نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزٹ معاہدے کی توثیق ہونا باقی تھی جبکہ وزیراعظم ٹریسا مے نے اپنے ملک کے قانون سازوں کو معاہدے کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

شیئر: