Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ ہند کے شیڈول کا اعلان

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 24 فروری سے 13 مارچ تک 2 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی 24 فروری کو بنگلور کا چناسوامی اسٹیڈیم کرے گا۔ 27 فروری کو وشاکھاپٹنم میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کا آغاز 2 مارچ کو حیدرآباد دکن سے ہوگا، 5 مارچ کو ناگپور میں دوسرا میچ کھیلا جائے گا۔ 8 مارچ کو ہونے والے تیسرے میچ کے لیے رانچی شہر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ چوتھا ون ڈے 10 مارچ کو موہالی میں رکھاگیا ہے۔ سیریز کا آخری میچ 13 مارچ کو نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کی تیاری کر رہی ہے جس کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی ہوم سیریز کے بعد آئی پی ایل میں حصہ لیں گے جبکہ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف سیریز کھیلے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: